حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز) عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال نے بی
جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کو کھلے مباحث کا چیلنج کیا اور کہا کہ
وہ مباحث کے لئے مقام اور وقت کے تعین کو مودی پر ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں
نے آج وارناسی میں
انتخابی مہم کے دوران مودی کو عوام کے سامنے کسی بھی
مسئلہ پر مباحث کی پیشکش کی۔ اور کہا کہ وارناسی کے عوام ہی سوال کرینگے۔
کیجروال نے آج بذریعہ twiotter دعوی کیا کہ مودی کی شکست یقینی ہے۔ اب بی
جے پی قائدین انکی شکست کو روکنے کی تیاری کرنے میں مصروف رہیں۔